تحریک منہاج القرآن فرانس کے ممبر ایگزیکٹو کونسل محمد اعظم کی شیخ زاہد فیاض سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن فرانس کے ممبر ایگزیکٹو کونسل محمد اعظم اور انکے صاحبزادے جنید احمد نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔ فرانس کی معروف سماجی شخصیت محمد اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کے لئے تعلیمی، فکری اور فلاحی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے فلاحی منصوبہ آغوش جو یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے تعمیر کیا جا رہا ہے کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کی اور اس پروجیکٹ میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے عظیم منصوبہ بنا کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اور اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں مختلف نظامتوں اور شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top