منہاج القرآن آسٹریا عنقریب ویانا سٹی میں منہاج القرآن اسلامک کلچرل سنٹر کا افتتاح کرے گی

ویانا (محمد نعیم رضا) منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور ان کے تنظیمی ساتھیوں کی انتھک محنت اور پرخلوص کاوشوں کے پیش نظر ویانا شہر میں منہاج القرآن اسلامک کلچرل سنٹر خرید لیا گیا ہے۔

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کے مطابق اسلامک سنٹر کے قیام کے لئے جاری کوششوں کے بعد بالآخر اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر عنایت سے آج تنظیم نے اپنا سنٹر خرید لیا ہے اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد عنقریب اس کے افتتاح کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آسٹریا میں موجود جملہ مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بطور مہمان مدعو کیا جائے گا۔ خواجہ محمد نسیم نے کہا کہ ان شاء اللہ منہاج القرآن کا قائم ہونے والا یہ مرکز یورپ میں مسلمانوں کے لئے باعث فخر ثابت ہو گا اور اس مرکز سے محبت، اتحاد، خلوص اور امن کا درس دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top