منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قبرص (سائپرس : سلطان محمود) منہاج القرآن انٹرنیشنل قبرص (سائپرس) کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2010ء بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء جامع مسجد غوثیہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز حافظ ناصر نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ عبدالرزاق، ظہیر احمد اور عمیر شاہ نے سرور کائنات کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سلطان محمود نے بلند آواز سے سامعین کے درمیان درود پاک کا ورد کرایا۔ پروگرام کا اختتام امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل قبرص (سائپرس) عمران اللہ کی دعا سے ہوا جس کے بعد شرکاء کے درمیان لنگر تقیسم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top