علامہ محمد شکیل ثانی کے والد محترم انتقال کر گئے۔

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم دعوت علامہ محمد شکیل ثانی منہاجین کے والد محترم حاجی محمد شریف کا انتقال ہو گیا ہے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 24 جولائی 2010ء کو دوپہر ڈھائی بجے 446 سمندری روڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کی والدہ، نظامت مالیات کے سینئر نائب ناظم نذر شاہ کی ہمشیرہ اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے رکن محمد سلیم کے ماموں کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی طرف سے تمام مرحومین کے لواحقین سے گہری تعزیت کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top