خواجہ جاوید کریم منہاجین انتقال کر گئے
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ کے گریجوایٹ خواجہ جاوید کریم ولد خواجہ عبدالکریم انتقال کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون۔) خواجہ جاوید کریم گزشتہ 6 ماہ سے روزگار کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھے جہاں گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ خواجہ جاوید کریم نے 1999ء میں منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ سے ایم اے عربی اور اسلامیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کا تعلق تحصیل ہٹیاں ضلع مظفرآباد (آزاد کشمیر) کے علاقہ چکار سے تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ 22 جولائی 2010ء کو ان کے آبائی گاوں چکار میں ادا کی گئی۔
کالج آف شریعہ سے ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس میاں محمد عباس نقشبندی، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، تحریک منہاج القرآن پنجاب کے مرکزی رہنما توقیر الحسن گیلانی، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ سکالر فیض اللہ بغدادی کے علاوہ آزاد کشمیر کے منہاجینز طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی جنازے میں شرکت کی۔
دریں اثناء کالج آف شریعہ کے پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری سمیت تمام اساتذہ کرام اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے جاوید کریم کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ تمام احباب نے مرحوم کی بلندی درجات کی خصوصی دعا بھی کی ہے۔
نوٹ : جو حضرات ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا چاہیں تو ان کے بھائی خواجہ سعید سے ان کے موبائل 0333.5068201 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
تبصرہ