ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ شکیل ثانی کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس

بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ شکیل ثانی کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دیکر ان کے درجات بلند کرے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، قاضی فیض، عبدالحفیظ چوہدری اور دیگر مرکزی قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں علامہ شکیل ثانی کے والد کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top