منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی لیہ، میانوالی، اور بھکر میں امدادی سرگرمیاں
کروڑ لعل عیسن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے سینکڑوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ایمبولینس سروس نے بھی کام شروع کردیا ہے۔افتخار شاہ بخاری ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرین کیلئے بھکر میں ریلیف کیمپ کا قیام۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائم مقام ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا اور بدترین سیلاب آیا ہے، ہزاروں جانوں کا ضیاع قومی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صوبہ بلوچستان میں بارکھاں، سبی، تلی، لہڑی، بختیار آباد، نصیر آباد کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے نے ڈیم توڑ دیا ہے، جس سے 13 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ سیلابی ریلے سے کچے پکے مکان بہہ گئے ہیں اور ہزاروں افراد جو بچ گئے ہیں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔MWF کے افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ نوشہرہ، چارسدہ، میانوالی، لیہ اور بھکر کے ان متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ کروڑ لعل عیسن میں دو ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، جہاں سیکڑوں خاندانوں نے پناہ حاصل کی ہے۔ ان کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ پھنسے ہوئے افراد کو کشتیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دریا خان اور پنج گریا میں بھی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، جہاں خوراک اور ضروریات زندگی کا سامان متاثرہ خاندانوں کو مہیا کیا جارہا ہے۔ اور لیہ میں منہاج ایمبولینس سروس بھی کام کر رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرین کیلئے تحصیل بھکر میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ افتخار شاہ بخاری کے مطابق نوشہرہ اور گردونواح کے متاثرین کے لئے کامرہ اور اٹک میں منہاج خیمہ بستیاں قائم کی جارہی ہیں۔ جبکہ تحصیل میانوالی کے علاقے داؤد خیل میں بھی منہاج خیمہ بستیاں قائم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے لئے اپنے عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ نمبر 0197001352-93-03 حبیب بینک لمیٹڈ ماڈل ٹاؤن برانچ لاہور میں بذریعہ آن لائن / چیک/ ڈرافٹ جمع کرائیں یا ضروریاتِ زندگی کی اشیاء اجناس، خیمے، کمبل، بستر، تکیئے، دریاں، اشیائے خوردونوش، آٹا، چینی، دالیں، گھی، چائے کی پتی وغیرہ مرکزی کیمپ 365-M ماڈل ٹاؤن لاہور یا لاہور سمیت پورے ملک میں جہاں جہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں وہاں جمع کرا سکتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائم مقام ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بڑے پیمانے پر اپنی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ MWF میانوالی کے کوارڈینیٹر امیر نیازی کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ترگ شریف، عیسیٰ خیل، میانوالی میں متاثرین کے لئے 10 کیمپس بنائے گئے ہیں۔ منہاج القرآن گرلز اسکول، منہاج القرآن بوائز ماڈل اسکول کے علاوہ تین پرائیوٹ اسکولوں میں اور 5 گھروں میں کیمپس بنائے گئے ہیں، جہاں 700 افراد کو پناہ دی گئی ہے اور تینوں ٹائم کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائم مقام ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ کیمپس میں اشیاء خوردونوش کی شدید کمی ہے، عوام مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں اپنی نقد رقوم یا اجناس منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کیمپس میں جمع کرائیں۔ متاثرین سیلاب زدگان کے لئے لاہور میں 30 مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے۔ لاہور کے عوام متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈشن کے تحت لاہور مختلف ٹاؤنز میں 30 مقامات پر متاثرین سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے حصول کیلئے کیمپس لگائے گئے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مرکزی کیمپ مرکزی سیکرٹریٹ 365-M ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائم کیا ہے۔
تبصرہ