منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء (اٹلی) کے زیراہتمام حلقہ درود کی محفل

مورخہ: 01 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 01 اگست 2010ء بروز اتوار کو عمر فاروق کے گھر میں حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز حافظ ابو ذر غفاری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جس کے بعد محمد ابوبکر، حسنین جاوید، اعجاز احمد، اویس برادران، امجد حسین، نواز نور، حاجی محمد الیاس، اسجد عمران اور سید رفاقت حسین شاہ نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پرسوز آواز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض منہاج یوتھ لیگ بریشیاء کے صدر اسجد عمران نے بڑے خوبصورت انداز میں انجام دیئے۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب المنہاج السوی سے نماز اور زکوۃ کی فرضیت واہمیت پر درس دیا گیا۔

پروگرام کا اختتام سید رفاقت حسین شاہ کی دعا سے ہوا جبکہ آخر میں شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا

رپورٹ : محمد اعجاز، عبدالقادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top