دھدو بسرا (ڈسکہ) میں منہاج القرآن کرکٹ میلہ

تحریک منہاج القرآن دھدو بسرا تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام منہاج القرآن کرکٹ میلہ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ ا س ٹورنا منٹ کی سرپرستی صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ محمد اسلم قادری نے کی۔ 15 دن تک جاری رہنے والے کرکٹ میلے کی اختتامی تقریب میں چاچائے کرکٹ صوفی عبدالجلیل نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سیاسی اور مذہبی کاروباری حضرات نے بھی ٹورنامنٹ میں بھرپور دل چسپی لی اور مختلف اوقات میں گراونڈ تشریف لائے۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ بلال مصطفوی اور جنرل سیکرٹری عباس ظہیر گجر اور ان کے علاوہ ڈاکٹر سعید احمد خان ڈسکہ ASP، پیپلز پارٹی کے مرکزی ٹکٹ ہولڈر قاری ذوالفقار علی سیالوی، چوہدری عنصر علی اور ڈاکٹر ظہیر الحسن رضوی بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں کو ٹرافی اور دیگر انعامات دیئے گئے۔

اس موقع پر محمد اسلم قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوان نسلوں سے ہتھیار چھین کر قلم اور کتاب دینا چاہتے ہیں۔

ناظم تحریک منہاج القرآن صفدر علی بٹ نے کہا کہ جس قوم کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور یہی مقصد تحریک منہاج القرآن کا ہے۔ وسیم قادری اور محمد اصغر قادری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوان نسل کو امن اور شعور کا پیغام دے رہے ہیں اور یہ کرکٹ میلہ اس کا حصہ ہے۔

آخر میں تحریک منہاج القرآن دھدو بسرا کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن دھدو بسرا کے سرپرست عبدالرحمان بھٹی نے تمام مہمان گرامی کو شیخ الاسلام کی تاریخی فتویٰ کا تحفہ بھی پیش کیا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top