منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل نعت اور فاتحہ خوانی

مورخہ: 01 اگست 2010ء

آسٹریا (محمد نعیم رضا) منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 01 اگست 2010 ء بروز اتوار کو حسب معمول محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی جس میں تنظیم کے صدر خواجہ محمد نسیمِ، مسجد انتظامیہ کے صدر ریاست علی، نائب صدر شیخ وحید احمد، ناظم مختار احمد سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل میں معروف مذہبی و سیاسی شخصیت اور منہاج القرآن کے رفیق حافظ محمد یوسف غوری کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا، اور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top