منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کا دورہ آریزو اٹلی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مورخہ 31 جولائی 2010ء کو آریزو اٹلی کا دورہ کیا، ان کے دورہ کا مقصد منہاج القرآن آریزو کے عہدیداران کے ساتھ اہم امور پر بات چیت اور آریزو میں مقیم اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات کرنا تھا۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو ان کے دورہ کے دوران منیر احمد ناظم حلقہ درود آریزو کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا اور تمام ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ کھانے کے دوران ملاقات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صدر احمد یار تارڑ، نائب صدر گل فاروق غنی، جنرل سیکرٹری محمد عمران، ناظم مالیات نذیر احمد، ناظم لائبریری منشاد احمد گوندل اور ناظم تعلیم وتربیت رمضان الحق شامل تھے۔

میٹنگ کے بعد منہاج القرآن مرکز آریزو میں فضیلت رمضان المبارک کے حوالہ سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت خوانی کے بعد علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔

رپورٹ:شکیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top