منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کے زیر اہتمام شب بیداری

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 26 جولائی 2010 ء بروز سوموار شب برات کے حوالہ سے محفل ذکر و نعت اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز قاری محمد ممتاز قادری نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ ظفر اقبال، کامران، ساجد، زبیر علی، قاسم علی، دانش، محمد عمران اور منشاد احمد گوندل نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ مرکز منہاج القرآن آریزو اٹلی کے امام و خطیب قاری محمد ممتاز قادری نے شب برات کی فضیلت اور اہمیت کے حوالہ سے خطاب فرمایا اور آخر میں خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: شکیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top