پاکستانی قوم کو اپنے وسائل سے معقول حصہ سیلاب زدگان کو دینا چاہیے : شیخ زاہد فیاض

مورخہ: 15 اگست 2010ء
تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے یوم آزادی نوشہرہ میں سیلا ب زدگان کے ساتھ گزارا۔ متاثرین سیلاب کے لیے بسائی گئی منہاج خیمہ بستی میں 100 خاندان آباد ہیں۔ امدادی ٹرکوں کا قافلہ نوشہرہ پہنچا تو لوگوں نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، افتخار شاہ بخاری اور دیگر قائدین نے سیلاب زدگان کے ساتھ جشن آزادی کی خوبصورت تقریب میں شرکت کی۔ یوم آزادی کی تقریب میں نعتیں، ملی نغمے اور ترانے گائے گئے۔ کوئز پروگرام میں بچوں نے بھر پور شرکت کی اور سیلاب کی تکلیفوں کو وقتی طور پر بھلا دیا۔ شیخ زاہد فیاض نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے دکھی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور منہاج القرآن کے قائدین پورے ملک میں امدادی سامان لے کر سیلاب زدگان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی قوم سے ایثار و قربانی کا تقاضہ کرتی ہے۔ اور قربانی مسلمانوں کا زیور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواخات مدینہ ایثار و قربانی کاعظیم باب ہے۔ اس سے اکتساب شعور کر کے پاکستانی قوم کو اپنے وسائل میں سے معقول حصہ سیلاب زدگان کے لیے دینا ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے سیلاب زدگان کے ساتھ کیمپوں میں دو دن گزارے اور ان کے دکھ کو نہایت قریب سے دیکھا۔ شیخ زاہد فیاض نے موقع پر انتظامی امور کے حوالے سے احکامات جاری کئے اور کارکنوں سے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہ کیا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top