منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی تشہیری مہم

مورخہ: 16 اگست 2010ء

منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 7 روزہ دروس عرفان القرآن کی تشہیری مہم زوروں پر ہے۔ گزشتہ برس کی طرح رواں سال 2010ء میں بھی پاکستان بھر میں دروس قرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تشہیری مہم کو مثالی بنایا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان تحریک منہاج القرآن لودھراں کے مقامی قائدین نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائزر، نائب صدور حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ناظم دعوت عابد جوئیہ، ناظم تربیت اسماعیل مہرآبادی، ناظم مالیات چودھری عبد الغفار سنبل، ایم ایس ایم کے عہدیداران نعمان اورسلمان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

منہاج القرآن لودھراں کے قائدین نے بتایا کہ ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کے لیے تاریخ ساز دروس عرفان القرآن 23 اگست سے 29 اگست تک ہوں گے جن کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ روزانہ ہوگا۔

دروس بعنوان سکالر
پہلادرس تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  علامہ ظہیر احمد نقشبندی
دوسرا درس استحکام پاکستان کیوں اور کیسے علامہ فیاض بشیر
تیسرا درس اسلام اور انسانی حقوق علامہ اعجاز ملک
چوتھا درس نیکی کا قرآنی تصور علامہ سید فرحت حسین شاہ
پانچواں درس عقیدہ ختم نبوت علامہ رانا محمد ادریس
چھٹا درس رمضان قرآن اور تقویٰ علامہ ثناء اللہ ربانی
ساتواں درس اسلام اور آج کا مسلمان سکالر علامہ محمد شکیل ثانی

پریس کانفرنس میں دروس قرآن کے انعقاد کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان میں تشہیری کمیٹی، اسٹیج کمیٹی، سٹال کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، فند ریزنگ کمیٹی، پنڈال کمیٹی، میڈیا کمیٹی کے علاوہ ملک کامران تاج کی سربراہی میں سیکورٹی کمیٹی بنائی گئی۔ اس سلسلہ میں ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا۔

منہاج القرآن کے قائدین نے بتایا کہ دروس قرآن میں لودہراں کی بااثر شخصیات کو مدعو کرنے کا بھی پروگرام بنایاگیا ہے، جس کے مطابق دو ہزار سے زائد خصوصی دعوت نامے چھپوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دروس قرآن میں عوام الناس کو مدعو کرنے کے لیے دس ہزار بروشرز تقسیم بھی تقسیم کیے گئے۔ دروس کی تشہری کے لیے یہ پلان بھی میڈیا کو جاری کیا گیا۔

دکانوں پر لٹکانے کے لیے پانچ ہزار گتہ کارڈ کی تقسیم۔

گلی گلی کوچہ کوچہ 8 ہزار سے زائد اشتہار۔

5 سو سے زائد وال چاکنگ کروائی گئی۔

ہزارہا کی تعداد میں اسٹینشل وال چاکنگ کروائی گئی۔

پینا فلیکس ہولڈنگ بورڈ دس سے زائد لگادیے گئے ہیں۔

دس کاروں پرپینا فلیکس بیک سکرین لگائی گئی

رکشوں کی بیک پر بھی پینا فلیکس شیٹیں لگائی گئی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں روزانہ موبائل ایس ایم ایس بھی کیے جا رہے ہیں۔ مساجد میں اور بازاروں میں اعلانات کے علاوہ دروس قرآن کی ایف ایم ریڈیو پر تشہیر کی جائے گی۔ ضلع بھر کے علاوہ دیگر علاقوں سے ہزاروں کرسیوں کا آڈر دے دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top