الازہر یونیورسٹی مصر کے وائس چانسلر کا حسن محی الدین القادری کے نام خط میں سیلاب پر اظہار افسوس

مورخہ: 17 اگست 2010ء

منہاج یونیورسٹی لاہور میں عالمی رابط آفس برائے الازہر سکالرز کے ڈائریکٹر حسن محی الدین القادری کے نام وائس چانسلر الازہر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عبدالفضیل القوصی کے لکھے خط میں پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سارا عالم اسلام پاکستانیوں پر آنے والے اس آفت پر دل گرفتہ ہے اور ہم پاکستانی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پوری مسلم اور عالمی برادری کو مشکل کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہیے۔ یہ امداد ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے شرعی اور انسانی اعتبار سے واجب ہے تاکہ ان بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو زندگی میں واپس لایا جاسکے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس آواز کو مختلف حلقوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے خط کے آخر میں اللہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تقویت اور استقامت عطا فرمائے اور جلد اس آفت سے نجات دے اور مستقبل میں ایسی آفت سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top