آج بچے مال روڈ پر سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے واک کریں گے

مورخہ: 18 اگست 2010ء

بچے اپیل کریں گے کہ ہر فرد اپنی بساط کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کرے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اسمبلی چوک تا مسجد شہداء واک آج ہوگی

بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی مدد کے لیے سینکڑوں بچے آج (جمعرات) مال روڈ پر نکلیں گے ۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’چلڈرن فلڈ ریلیف واک‘‘ اسمبلی چوک تا مسجدشہداء ہوگی جس کے بعد بچے مختلف مارکیٹوں میں سیلاب زدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فنڈ اکٹھا کریں گے اور عوام سے مدد کی اپیل کریں گے حالیہ سیلاب نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق 35 لاکھ بچے کھلے آسمان تلے مدد کے طلبگار ہیں۔ وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیف کی ضرورت ہے۔ بچوں کی یہ واک اس شعور کو بیدار کرنے کے لیے ہے کہ ہر فر د اپنی بساط کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔ بچے اس جذبے سے سڑک اور مارکیٹوں میں آئیں گے کہ ان کا عمل دیکھ کر بڑے بھی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top