علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کا منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا (اٹلی) کا دورہ

مورخہ: 22 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے وفد کے ہمراہ مورخہ 22 اگست 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا (اٹلی) کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، منہاج القرآن دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود، صدر منہاج یوتھ لیگ چن نصیب اور ناظم سرمد جاوید وفد میں شامل تھے۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کے دورہ کا مقصد آغوش اور سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کرنا تھا، منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کی جانب سے وفد کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے آغوش اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مختصر خطاب بھی کیا جس پر بریشیا تنظیم نے بھرپور تعاون کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top