منہاج میڈیا کوآرڈینیشن یورپ کی طرف سے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت

مورخہ: 25 اگست 2010ء

جرمنی (شکیل احمد چغتائی) منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ اور پاکستان عوامی تحریک یورپ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گذشتہ دنوں پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں دو بھائیوں کی اندوہناک اور دلدوز ہلاکت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں بلکہ اس شہر کی شہرت کو اس قدر داغ دار کر دیا ہے کہ شاید اس کی تلافی ناممکن ہے۔

یورپ میں قائم منہاج القرآن کی تنظیمات اور ان کے مختلف فورمز نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست شکیل احمد چغتائی نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک پاکستان میں پولیس اور عوام کے درمیان، ان آنکھوں کے سامنے دو مسلمان، حافظ قرآن مظلوم نوجوانون کی شہادت ایک ایسا گھناؤنا فعل ہے جس کی مثال اسلام کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ پنجاب حکومت، وفاقی حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد ان ظالم اور بے حس مجرموں کے لئے کڑی سے کڑی سزا تجویز کی جائے تاکہ حقداروں کو انصاف مل سکے اور مجرمانہ ذہنیت اس سے عبرت پکڑے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر انتقام کی ایسی آگ بھڑکے گی جس میں سب کچھ جل جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top