تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام چانگاں والا میں میلاد مصطفٰی کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام چانگاں والا میں میلاد مصطفٰی کانفرنس 19 اپریل 2010ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر اسلم قادری نے کی جبکہ یہ پروگرام حافظ جاوید، سعید گورائیہ سابقہ امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ محفل میں یونین کونسلز کے ناظمین کے علاوہ MPA جمیل اشرف، اللہ رکھا قادری اور نائب صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے بھی خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کے اراکین اور اہل علاقہ سے عاشقان مصطفی کی کثیر تعداد بھی محفل میں موجود تھی۔ خصوصی نعت کیلئے لاہور سے قاری امجد علی برادران بھی تشریف لائے تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد صفدر علی بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رانا محمد ادریس قادری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خصوصی خطاب کے لیے اپنا قیمتی وقت دیا۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص چوہدری عباس علی گھمن آف چانگاں والا نے محفل کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔

پروگرام میں رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ایمان محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے اور اس کے لیے جس نے سچے دل سے کلمہ پڑھ لیا وہ جنت میں ضرور جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درود پڑھنے سے ثواب ملتا ہے جبکہ سلام پڑھنے سے جواب ملتا ہے۔

پروگرام کے آخر میں لاہور سے خصوصی طور پر تشریف لائے نعت خواں امجد بلالی برادران نے مخصوص انداز میں آقا دو جہاں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top