امدادی سامان کے مزید 25 ٹرک متاثرہ علاقوں کو روانہ، اب تک 12 کروڑ مالیت کا سامان بھیجا جا چکا ہے: شیخ زاہد فیاض
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے لاڑکانہ، شکار پور، راجن پور، مظفر گڑھ اور نوشہرہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دنوں میں امدادی سامان کے مزید 25 ٹرک متاثرہ علاقوں کو روانہ کئے جا چکے ہیں۔ امدادی سامان میں دالیں، چاول، چنے، نمک، مرچ، گھی، آٹا، پانی کی بوتلیں، دودھ اور جوس کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے جوتے اور خیمے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے سامان کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں اب تک 12 کروڑ مالیت کا سامان بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ہم قوم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور تحصیلی قائدین عید متاثرین سیلاب کے ساتھ منائیں گے۔ ہزاروں رضا کار پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
تبصرہ