منہاج خیمہ بستی میں رہائش پذیر متاثرہ شخص لیلتہ القدر کی رات بیٹے کا باپ بن گیا

منہاج خیمہ بستی شکار پور میں خان پور کے رہائشی حاجی خان نامی متاثرہ شخص کو اللہ تعالیٰ نے لیلتہ القدر کی رات بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ خیمہ میں جنم لینے والے بچے کے والد نے اسکا نام محمد منہاج خان رکھا اور اس موقع پر کہا کہ بچے کی ولادت نے میرا دکھ بھلا دیا ہے۔ اللہ نے مصیبت کے بعد جو خوشی دی ہے، میں ان لمحات کو کبھی نہیں بھلا سکتا، بچے کی ولادت سے مجھے مایوس زندگی سے دوبارہ پیار ہونے لگا ہے۔ منہاج خیمہ بستی میں متاثرین کی خدمت پر مامور رضاکاروں نے خوشی کے اس موقع پر پوری بستی میں مٹھائی بانٹی اور اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top