امدادی سرگرمیاں متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گی : شیخ زاہد فیاض

قائدین تحریک منہاج القرآن عید سیلاب متاثرین کے ساتھ گزار کر واپس پہنچ گئے

تحریک منہاج القرآن کے قائدین عید کے تین روز سیلاب زدہ علاقوں میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں آباد متاثرین کے ساتھ گزار کر واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ معتکف رضا کاروں کی واپسی بھی شروع ہو گئی ہے۔ تحریک کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے لاڑکانہ اورشکار پور میں متاثرین سیلاب کے ساتھ عید کے تین دن گزارے، اس موقع پر ڈائریکٹر MWF افتخار شاہ بخاری، ساجد بھٹی، محمد یاسر، شفیق الرحمان، اور میاں افتخار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے لاڑکانہ اور شکار پور میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں آباد سینکڑوں خاندانوں میں امدادی سامان اور بچوں میں عید گفٹ، کھلونے، کپڑے اور مٹھائی تقسیم کی۔ شیخ زاہد فیاض نے واپسی پر تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیش کے کارکنوں نے تاریخی خدمات انجام دیں ہیں اور یہ سلسلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے ناظم اجتماعات و مہمات جواد حامد، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ڈاکٹر تنویر اعظم، علامہ غلام مرتضی علوی اور رانا فیاض نے بھی عید کے دن نوشہرہ میں قائم منہاج خیمہ بستی میں گزارے۔ جہاں انہوں نے امدادی سامان اور عید کی مناسبت سے تحائف تقسیم کئے۔ راجن پور میں انکے ہمراہ حافظ غلام فرید، سلطان محمود چوہدری، عقیل مجاہد و دیگر بھی تھے۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب توقیر گیلانی نے عید کا دن لیہ میں متاثرین سیلاب کے ساتھ گزارا۔ جہاں انہوں نے متاثرین سیلاب میں مٹھائی اور عید گفٹ تقسیم اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top