شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل پر ایم اکیو ایم کے قائد الطاف حسین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے الطاف حسین، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان کے نام تعزیتی پیغام میں اسے بہیمانہ قتل قرار دیا ہے۔ بیرون ملک سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عمران ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء تھے، جن کا قتل ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔ اس اندوہناک قتل پر برطانوی پولیس کو جلد حقائق سامنے لانے ہوں گے۔ ایسے اقدامات سے ملک کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ منہاج القرآن نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل، جی ایم ملک، ناظم پنجاب علامہ احمد نواز انجم سمیت دیگر مرکزی قائدین نے بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام اور مرکزی قائدین کی طرف سے مرحوم کی بلندی درجات کے دعا مغفرت بھی کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top