منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کی سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی روانگی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ نے عید سے پہلے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان سیلاب متاثرین تک پہنچا دیا ہے۔ اس کے لیے امدادی سامان کے 3 ٹرک جمع کیے گئے، جن میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سامان کا ایک ٹرک مرکزی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان کا دوسرا ٹرک 2 لاکھ روپے مالیت کے سامان پر مشتمل تھا، جو سیالکوٹ سے مظفر گڑھ پہنچایا گیا جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء دالیں، دودھ، پانی، بوتلیں، کھجوریں، کپڑے، بسکٹ، واٹرکولر، آٹا، چٹایاں، جوس، کنگی، ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش، پالش، مسواک اور شیشہ وغیرہ کا پیکج شامل تھا۔

3 لاکھ روپے کی مالیت کے امدادی سامان کا تیسرا ٹرک عید کے تیسرے روز ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ سے مظفر گڑھ بھیجا گیا۔ یہ امدادی سامان سلمان بٹ (آرگنائزر مرکزی کیمپ MWF سیالکوٹ) اور عمیر بٹ (جنرل سیکرٹری MYL پی پی 125) کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا۔ اس میں ادویات، چاول، آٹا، چنی، دودھ، دالیں، چنے، جوس، بسکٹ، پانی، بستر، کمبل، رضائیاں، جوتے، کپڑے وغیرہ شامل تھے۔

اس موقع پر محمد سلیم بٹ( ضلعی امیر TMQ)، ملک امجد محمود چاند (ضلعی کوآرڈینیٹر MYL)، کاشف عمر مصطفوی (ضلعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر MYL)، حافظ عظیم ملک (صدرMYL سٹی)، محمد طارق (جنرل سیکرٹری MYL سٹی)، عثمان بٹ (سینئر نائب صدر MYL سٹی)، ادریس آسوی (سیکرٹری دعوت MYL سٹی)، سعید اقبال بلوچ ( ناظم MWF سیالکوٹ) بھی موجود تھے۔

محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر TMQ) نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کو سیلاب زدگان کے لئے دن رات کام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے اور سیالکوٹ میں MWF کے تحت امدادی سرگرمیاں سیلاب زدگان کی بحالی تک جاری رہے گی۔

رپورٹ : بلال علی قادری(ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top