مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) میرپور کے زیراہتمام تربیتی نشست

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) میرپور کے زیراہتمام طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت مرکزی راہنما MSM میرپور عزیر قریشی نے کی۔ تربیتی نشست میں کثیر تعداد میں MSM کے طلبہ نے شرکت کی۔

عزیر قریشی نے طلبہ کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم طلبہ کو دنیا کے ساتھ دین کی طرف بھی رغبت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا پیغام روح اور جسم کو یکجا کرنے کا ہے۔ روح کو جسم پر فوقیت حاصل ہے مگر بدقسمتی سے مادیت کے غلبہ کے باعث آج لوگوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، ساری کاوشیں جسم کو آسائش اور آرام دینے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس انداز سے صحبت اور تعلق کو قائم کر لے اور نبھانا سمجھ لے تو یہ عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ غصہ اور فرسٹریشن بڑھ گیا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دوسرے کے غصہ کا جواب غصہ سے نہ دیا جائے بلکہ ایک کا غصہ دوسرے پر صادر ہو جائے تو دوسرا برداشت کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ دین کے رشتہ کو دنیاوی رشتوں پر فوقیت حاصل ہے، جب تک ہم انہیں عملی زندگی میں مقدم نہیں ٹھہرائیں گے فائدہ نہیں ہوگا۔ خطاب کے آخر میں کہا کہ عملی زندگی میں دوستوں کی خیر خواہی اور ان کی پریشانی کا ازالہ کرنے کیلئے ایک دوسرے پر خرچ کرنے کو شعار بنائیں۔

اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top