تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس نشتر ٹاؤن لاہور

نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس مورخہ 19 ستمبر 2010ء کو ملاپ شادی ہال مین بازار چونگی امرسدھو میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مسز زاہدہ پروین نے حاصل کی۔ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ انیلہ شہزادی، محترمہ فوزیہ اور محترمہ شازیہ نے حاصل کی، جبکہ استقبالیہ کلمات تقریب کی مہمان شخصیت ڈاکٹر روبینہ ناظمہ ویمن لیگ نشتر ٹاؤن نے کہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس علامہ حافظ محمد شریف کمالوی تھے جبکہ مہمانان گرامی میں علامہ غلام مصطفٰی صدر علماء کونسل نشتر ٹاؤن، علامہ محمد اشرف سراجوی، علامہ قاری عبدالمختار معلم عرفان القرآن کورس، علامہ محمد سلیم قادری معلم عرفان القرآن کورس، اصغر ساجد ناظم تحریک منہاج القرآن نشتر ٹاؤن، میاں محمد اعجاز صدر یوتھ لیگ نشتر ٹاؤن، محمد لطیف احمد ناظم ممبر شپ نشتر ٹاؤن، امانت علی ناظم دعوت و تربیت نشتر ٹاؤن شامل تھے۔

پروگرام میں خواتین میں سے محترمہ ڈاکٹر روبینہ ناظمہ ویمن لیگ نشتر ٹاؤن، محترمہ نازیہ پرنسپل اقراء تجوید القرآن، محترمہ فوزیہ ناظمہ دعوت و تربیت ویمن لیگ نشتر ٹاؤن، محترمہ عائشہ لطیف سیکرٹری جنرل ویمن لیگ کے علاوہ والدین اور طالبات عرفان القرآن کورس نے بھی شمولیت کی۔

تقریب سے صدر علماء کونسل علامہ غلام مصطفٰی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن غلبہ اسلام و قرآن کی تحریک ہے۔ انہوں نے قرآن کی تفہیم کے لیے اس کورس کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن اصغر ساجد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور خصوصی شفقت سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کورس کے ذریعے قرآن پاک کی تعلیم گلی گلی اور نگر نگر پہنچائی جائے اور منہاج القرآن کے دست و بازو بن کر فروغ تعلیم قرآن اور تعلق قرآن کے لیے کوشش کریں۔

ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس علامہ شریف کمالوی نے شرکاء کو عرفان القرآن کورس کا مکمل تعارف پیش کیا اور کہا کہ الحمدللہ اس کورس نے قرآن پاک کو آسان کر کے عوام الناس تک پہنچایا ہے اور عربی زبان کے مشکل ہونے کا جمود توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کے دو سال کے عرصہ میں 300 کلاسز مکمل ہوچکی ہیں اور 26 کلاسز جاری ہیں جو کہ صوبہ پنجاب اور سرحد میں جاری ہیں اور ان شاء اللہ اگلے ماہ سندھ اور بلوچستان میں اس کورس کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے معلمین کی عظمت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر طالبات میں انعامات تقسیم کیے گیے۔ دونوں کلاسز میں اول، دوئم اور سوئم آنے والی طالبات کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا اور بقیہ تمام طالبات کو اسناد دی گئی۔ اس تقریب میں سٹیج سیکٹری کے فرائض قاری علامہ محمد سلیم قادری نےسرانجام دئیے۔ پروگرام کا اختتام علامہ غلام مصطفی کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top