منہاج یونیورسٹی کے ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر عیسائی خاندان کا قبول اسلام

کمالیہ کے ایک عیسائی خاندان کے 6 افراد نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ قبول اسلام کے حوالے سے مختصر تقریب 24 ستمبر 2010ء کو نماز جمعہ کے بعد مقامی محلہ خورشید آباد کمالیہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے کونسلر سابقہ نام اقبال مسیح نے اپنے خاندان کے ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور سربراہ شعبہ علوم اسلامیہ منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔ اسلام قبول کرنے والوں میں اقبال مسیح کونسلر عیسائی برادری، ان کی بیوی، بیٹی اور تین بچے شامل تھے۔ اقبال مسیح کا نیا اسلامی نام محمد اقبال رکھا گیا جبکہ خاندان کے دیگر افراد کے بھی نئے اسلام نام رکھے گئے۔

خاندان کے سربراہ اقبال مسیح نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات اور بانی اسلام کے امن، سلامتی اور فلاحی پیغام سے متاثر ہو کر بغیر کسی دباؤ کے اسلام قبول کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے اسلامی تعلیمات اور اسلام کا پیغام محبت، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات کی روشنی میں پیش کیا۔ قبول اسلام کی اس تقریب میں سینکڑوں نمازی بھی شریک تھے، جنہوں نے نو مسلم خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top