منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ27 ستمبر2010ء کو عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا جس میں شوریٰ، انتظامیہ، اور علاقائی تنظیوں‌ کی بھر پورشرکت کے علاوہ منہاج یونیورسٹی لاہور پاکستان کے پہلے استاد پروفیسر محمد نواز ظفر نے خصوصی شرکت کی۔

اس عید ملن میں بانی وسرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا، اپنے قائد کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے تمام ممبران نے بشری تقاضے کے تحت ہونے والی رنجشوں کو ختم کر کے ایک دوسرے سے بغلگیر ہو گئے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کو پہلے کی طرح فعال، سرگرم، ہلپ فل اور کمیونٹی کے لئے موثر بنایا جائے گا۔ اس اہم موقع پر منہاج القرآن فرانس کے موجودہ صدر عبدالجبار بٹ کو اگلی مدت کے لیے ایکسٹینشن دے دی گئی تاکہ اس ماحول کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

رپورٹ: راو خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top