منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شورٰی کا اجلاس

منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 27 ستمبر 2010ء بروز سوموار کو منہاج القران اسلامک سنٹر فرانس میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔

 تلاوت ونعت کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں علامہ حسن میر قادری نے جملہ ممبران شوریٰ کو مشن کے فروغ اور شیخ الاسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اخلاقیات کو سنوارنے اور باہمی تعلقات کو احسن انداز میں نبھانے پر زور دیا۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا جس میں انھوں نے بشری تقاضوں کے تحت پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے اور باہم محبت، اتفاق اور اتحاد سے رہنے کی تلقین کی۔ اجلاس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے پہلے استاد علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر نے خصوصی شرکت کی۔

شیخ الاسلام کے ویڈیو خطاب کے بعد جملہ ممبران شوریٰ ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور مستقبل میں یک جان ہو کر مشن کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عہد کیا۔

رپورٹ: راو خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top