عوامی حکومت کا وجود دکھائی نہیں دیتا البتہ جیتنے والے گھوڑے عوامی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں : افضل گجر

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل گجر نے کہا ہے کہ توانائی کے موجودہ بحران پر جلد قابو نہ پایا گیا تو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے لیے کوئی نہیں آئے گا اور ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا ذکر بیانات کی حد تک ہے عملی طور پر حکومت بچانے پر توانائیاں صرف ہو رہی ہیں، عوام کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ پارلیمنٹ قانون سازی کی بجائے عدلیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف ہے۔

عوامی حکومت کا وجود دکھائی نہیں دیتا البتہ جیتنے والے گھوڑے عوامی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ چوہدری محمد افضل گجر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ لاہور میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا مطلب ہے کہ دہی علاقوں کو جنگل کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا حالیہ بحران بدترین شکل اختیار کرچکا ہے۔ حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں افراد مزید بے روز گار ہورہے ہیں۔ عوامی حکومت کے دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو نہایت تشویشناک امر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top