جمہوریت اور نوکر شاہی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

عوام مسائل کا سدباب چاہتی ہے
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لندن میں مقیم پاکستانیوں سے گفتگو

ملک میں موجودہ سیاسی نظام اور بڑھتا ہوا انتشار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوری نظام کو کھٹن مسائل درپیش ہیں۔ جب تک ہمارے ادارے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام نہیں کرتے، بقائے باہمی کے اصول پر عمل پیرا نہیں ہوتے اور عوامی مفادات اور بہبود کو اولیت نہیں دیتے اس وقت تک ہمارا نظام کبھی بھی خطرات سے آزاد نہیں رہ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے لندن میں مقیم پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کے قیام کے باوجود لوگ بدستور حکومتی جبر کا شکا ر ہیں یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ جمہوریت اور نوکر شاہی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں کیونکہ یہ دونوں مفاد پرست عناصر اور مراعات یافتہ طبقات کے مفادات کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔ جب تک جمہوریت سے عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلی نہ آ جائے ہماری ریاست کبھی مستحکم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے کھلے دل سے امداد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ اب ہمارے سامنے سیلاب زدگان کی بحالی کا ایک بڑا چیلنج موجود ہے اور ہمیں انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا اور سیلاب زدگان کی بہبود اور بحالی کے سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آئندہ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں سیلاب زدگان کیلئے انہوں نے گھروں سکولوں اور مساجد کی تعمیر کا بالخصوص ذکر کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top