شاہد اقبال اور افضال شاہد (ہالینڈ) کے والد محترم کے انتقال پر مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت اور جنازہ میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل اینڈ ہوون ہالینڈ کے صدر محترم شاہد اقبال، ایمبسٹر ڈیم تنظیم کے سابق صدر محمد افضال شاہد اور ہالینڈ تنظیم کے دیرینہ کارکن محمد شہزاد اور محمد آصف کے والد محترم مورخہ 14 اکتوبر 2010ء بروز جمعرات قضائے الٰہی سے فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، سید فرحت حسین شاہ، محمد جواد حامد، محمد جاوید اقبال قادری، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی اور دیگر مرکزی قائدین نے شاہد اقبال اور افضال شاہد کے والد محترم کی وفات پر ان سے تعزیت کی ہے اور ان سے دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔

مورخہ  15 اکتوبر 2010ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی وفد نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی قیادت میں فیصل آباد جنازہ میں شرکت کی اور محترم شاہد اقبال، محمد افضال شاہد، محمد شہزاد اور محمد آصف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد محترم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ مرکزی وفد میں ناظم امور خارجہ کے علاوہ علامہ رانا نفیس حسین، صاحبزادہ افتخار الحسن، ملک شمیم احمد خان اور محمد علیم شامل تھے۔

رپورٹ:محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top