منہاج القرآن ہالینڈ کے شاہد برادران کے والد کی وفات پر منہاج القرآن یورپین کونسل کے سربراہان کی تعزیت

پیرس (اے کے راؤ ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے برادران محترم شاہد اقبال، محمد افضال شاہد، محمد شہزاد اور محمد آصف کے والد محترم جو کہ مورخہ 14 اکتوبر 2010ء بروز جمعرات قضائے الٰہی سے فیصل آباد میں انتقال کر گئےتھے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز وڑائچ، جنرل سیکرٹری بلال اوپل، جوانٹ سیکرٹری محمد نعیم رضا، ڈائریکٹر ویلفیئر علامہ محمد حافظ اقبال اعظم، صدر پیس اینڈ اینٹی گریشن سید ارشد شاہ، جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل شاہ،  صدر میڈیا راؤ خلیل احمد اور سیکرٹری محمد نوید اندلسی اور دیگر مرکزی قائدین نے شاہد اقبال برادرز کے والد محترم کی وفات پر ان سے تعزیت کی ہے اور ان سے دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top