اسلام امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا سب سے بڑا داعی ہے : علامہ شمس الرحمٰن آسی

(ابو ابراہیم وابن خلیل) دین اسلام زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری مکمل راہنمائی کرتا ہے او ر اس کی نگاہ میں بنی نوع انسان کا ہر فرد تفریق مذہب و ملت احترام کا مستحق ہے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل برنلے کے ڈائریکٹر علامہ شمس الرحمن آسی نے مورخہ 24 اکتوبر 2010ء کو منعقد ہونے والی محفل ذکر و نعت میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے دین کا ہی پیغام ہے کہ مسلمانوں کا رب سارے جہانوں کا رب ہے اور انسانیت کے ہادی اعظم پیغمبر آخر الزمان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے مبعوث فرمایا۔ نبی رحمت کی حیات طیبہ، صبر وبرداشت، عفو ودرگذر اور رواداری سے عبارت ہے جبکہ مذہبی انتہا پسندی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے قطعاً منافی ہے، اسلام نے ہمیشہ محبت و اخوت اور اعتدال وتوازن کا درس دیا ہے۔ انتہا پسندی ایک ایسی اصطلاح ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں بلکہ یہ دین کی حقیقی تعلیمات، اسلام کے پیغام امن وسلامتی اور پیغمبر رحمت، محسن انسانیت کے اسوہ حسنہ کے بالکل منافی ہے۔ قرآن مجید نے انتہا پسندی کے مقابلے میں اعتدال پسندی کو مستحسن عمل اور دین کی روح قرار دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top