تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن 24 اکتوبر 2010ء صاحب میرج ہال شہاب پورہ میں ہوا۔ جس میں چوہدری عاصم محمود چیرمین ضلعی امن کمیٹی بین المذاہب ہیومن رائٹس اور چوہدری لطیف چاند وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی بین المذاہب ہیومن رائٹس بطور مہمان خصوصی تھے۔

مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس قرآن دیا۔ درس عرفان القرآن کے اس پروگرام کی صدارت محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ اور علامہ خواجہ الطاف محی الدین ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ نے کی۔ دروس قرآن میں سیالکوٹ بھر سے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top