منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی یونان کے زیر اہتمام فرید ملت سیمینار

منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز میں مورخہ 24 اکتوبر 2010ء بروز اتوار کو فرید ملت سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان نے کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز علامہ محمد نواز ہزاروی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ محمد طاہر، سکندر عباس اور صداقت جاوید قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت قیصر فاروق نے کی۔

سیمینار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریندی مرکز علامہ محمد نواز ہزاروی نے ڈاکٹر فرید الدین قادری کی سیرت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ کی ساری زندگی راتوں کو اللہ رب العزت کی عبادت میں گذارنے کامعمول تھااور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حاضری کے موقع پر غلاف کعبہ تھام کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی کے لئے بیٹے کی پیدائش کی دعا کی، آج اسی دعا کا ثمر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا اسلام کا ایک چمکتا ہوا ستارا ہے جو امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے اپنے شب و روز وقف کئے ہوئے ہیں۔ لہذ اہمیں چاہیئے کہ ایسے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم مشن میں شامل ہو کر ان کے دست و بازو بنیں۔ پروگرام میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top