منہاج القرآن علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کا دربار بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ پاکپتن شریف کا دورہ

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی کی سربراہی میں منہاج القرآن علماء کونسل کا اعلیٰ سطحی وفد جس میں مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، صاحبزادہ محمد حسین آزاد الازھری شامل تھے، آستانہ عالیہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ پاکپتن شریف کا دورہ کیا، وفد نے دربار انتظامیہ سے خصوصی ملاقات کی اور دربار عالیہ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم لوگوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے دشمنان اولیاء کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دیوان حضرت بختیار سید محمد چشتی (سجادہ نشین دربار عالیہ پاکپتن شریف) نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف عالمی سطح پر خدمات لائق تحسین ہیں اور چھ سو صفحات پر مشتمل انکے فتویٰ نے نہ صرف اسلام کا بھر پور دفاع کیا ہے بلکہ مسلمانوں کی صفوں میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کر دہشت گردی کے اس ناسور کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top