حکومت دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز پر آ ہنی ہاتھ ڈالے اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دے : ڈاکٹر محمد طاہر القادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درہ آدم خیل مسجد میں ہونیوالے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیاں کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کا یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں کا تسلسل ملک کو معاشی ابتری کی طرف دھکیل رہا ہے اور حکومت دہشت گردی کے عذاب کے خاتمے میں ناکام نظر آتی ہے۔ حکومت کے آہنی ہاتھ بیانات دینے کیلئے ہیں دہشت گردی کی وجوہات کا تدارک کئے بغیر صرف بیانات سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ قوم پوچھتی ہے کہ حکومت ٹھوس اقدامات کرنے سے گریزاں کیوں ہے؟
تبصرہ