حافظ اقبال اعظم کو عمرہ کا ٹکٹ ملنے پر یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کی طرف سے مبارکباد

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے علامہ حافظ اقبال اعظم کو MWF یورپ میں شاندار خدمات انجام دینے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے عمرہ کا ٹکٹ ملنے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انعام آغوش پراجیکٹ پر علامہ اقبال اعظم کی انتھک کاوشوں کی قبولیت کا ثمر ہے۔

علامہ حسن میر قادری نے MCB یورپ سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآ ن برطانیہ و یورپ سمیت مغربی ممالک کی نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے منور کرنے کے لئے دینی و دنیاوی علوم کو ہم آہنگ اور جدید طرز پر تحقیقی و حوالہ جاتی طرز سے آگاہ کر رہی ہے۔ امیر یورپین کونسل نے کہا کہ منہاج القرآن نے دینی عقائد کی درستگی اور تعلیم یافتہ بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو علم کے اسلحہ سے لیس کر دیا ہے۔ اب محض بے بنیاد کتابی لٹریچر کی بنیاد پر امت مسلمہ کے عقائد سے کھیلنے والوں کے لئے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دینی و دنیاوی کا عظیم مجموعہ ہونے کے ساتھ ساتھ امن پسند شخصیت کے حامل انسان بھی ہیں جو دنیا بھر میں امت مسلمہ پرآئے کڑے وقت میں امن کے سفیر کی حیثیت سے دین اسلام اور امت مسلمہ کے امن پسندی کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ علامہ حسن میر قادری نے منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ اور منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ کی خصوصی کاوشوں کی تعریف کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top