نظامت تربیت کا حیدر آباد میں آئیں دین سکیھیں کورس کا اجراء

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں بنیادی فہم دین کا کورس "آئیں دین سکھیں" لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدر آباد میں بھی کورس شروع ہوگا۔ جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے منہاج القرآن حیدر آباد کے امیر تحریک محمد یونس قادری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے مرکزی قائدین کے دورہ حیدر آباد کے بعد کیا گیا، جو انہوں نے 25 اکتوبر 2010ء کو کیا تھا۔ اس دورے میں مرکزی قائدین نے حیدرآباد میں کورس کا اجراء کرنے والی ٹیم سے ملاقات بھی کی۔ قائدین نے کورس شروع کرنے والی ٹیم کو ضروری ہدایات دیں۔

ملاقات میں محمد کامران اور جان محمد نے نظامت تربیت کے قائدین کو یقین دہانی کرائی کہ حیدر آباد اور اس کی ملحقہ تحصیلوں میں کورس جلد شروع کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top