منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) میں ہفت روزہ محفل نعت

ویانا آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) کے زیراہتمام مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز مغرب منہاج سنٹر ویانا میں ہفت روزہ محفل نعت منعقد ہوئی جس کا آغاز منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری کی تلاوت سے ہوا۔ شہریار خان، حاجی اکبر علی، عادل مسعود، رمیض نقوی اور نصراللہ نے قصیدہ بردہ شریف اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ نماز عشاء کے بعد حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا۔ پاک ایشیا پریس کلب کے صدر حاجی غلام شبیر منہاس کے ہم زلف حاجی نصیر احمد مرحوم اور دیگر مرحومین کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ و پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصٰ دعا کرائی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top