صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا اسلامک قاسم ٹیوٹ کالج ہانگ کانگ کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری جو ان دنوں ہانگ کانگ کے تنظیمی دورہ پر ہیں نے مورخہ 08 نومبر 2010ء بروز سوموار کو ہانگ کانگ کے مشہور کالج اسلامک کالج ٹیوٹ میں ایک خوبصورت تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد ابوبکر نے حاصل کی، جبکہ قاری صابر حسین صابری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ کالج کے پرنسپل یوسف یو نے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو تقریب میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔ صدر فیڈرل کونسل نے کالج کے اساتذہ اور طلبہ سے How to live a happy life in 21 century کے موضوع پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن مجید میں دی گئی تعلیمات اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کی روشنی میں گذارنا ہو گا جس سے ہمیں ایک خوشگوار زندگی گذارنے کا موقع میسر آئے گا۔
تقریب میں کالج کے وائس پرنسپل محمد ابوبکر، مسز زرینہ ہو، مسزحسن، ندیم طاہر، حاجی محمد اسحاق صدر پاکستان ایسوسی ایشن، سکندر باچہ صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ اور محمد نسیم نقشبندی کے علاوہ کالج کے سینیئر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی
تبصرہ