وائس چانسلر جامشورو یونیورسٹی کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیرس کا وزٹ

وائس چانسلر جامشورو یونیورسٹی سندھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مورخہ 08 نومبر 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آپ کے ہمراہ جامشورو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس تھے۔

اپنے وزٹ کے دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن واحد تنظیم ہے جو پوری دنیا میں مسلمانوں کی اخلاقی، روحانی، علمی و عملی تربیت کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس تحریک کے بانی سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو دین کی اصل راہ دکھائی جو امن، اتحاد اور باہمی رواداری پر مشتمل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی کے خلاف جو تاریخی فتوی جاری کیا ہے وہ مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے منفی پراپیگنڈا کا توڑ ہے۔

منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد نے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں آئرلینڈ سے محمد عامر اور صدر پاکستان کلچر ایسوسی ایشن دو درانسی نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top