علامہ سید محمد نعیم شاہد 4 روزہ دورہ پر ڈنمارک سے آسٹریا پہنچ گئے

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک سے علامہ سید محمد نعیم شاہد منہاج القرآن آسٹریا کی خصوصی دعوت پر ویانا کے چار روزہ دورہ پر 14 نومبر 2010ء بروز اتوار کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔

 ویانا ایئر پورٹ پہنچنے پر علامہ سید محمد نعیم شاہد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سینیئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا قادری، سیکرٹری رابطہ شیخ محبوب عالم، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو کے کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ، پاک ایشیا کلچر آسٹریا کے صدر شفیق الرحمان ہاشمی نے علامہ سید محمد نعیم شاہد کو ویانا آمد پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ علامہ سید محمد نعیم شاہد منہاج القرآن آسٹریا میں اپنے قیام کے دوران تنظیمی وتحریکی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عید الاضحی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے اور نماز پڑھائیں گے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top