سرپرست منہاج کوآرڈینیشن بیورو محمد شکیل چغتائی کی جانب سے عید مبارک

جرمنی (MCB) برلن بیورو اور مرکزی آفس MCB یورپ کے مطابق عید الاضحی پر تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ، پاکستان عوامی تحریک یورپ اور اجرس یورپ کی طرف سے تمام مسلم امہ کو عید کی مبارکباد کا پیغام روانہ کیا گیا ہے۔

اس سال پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی خصوصا تحریک منہاج القرآن کے جملہ رفقاء و اراکین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ارشادات پر عمل پیرا ہو کر عید انتہائی سادگی سے منائیں گے، عید پر قربان کئے جانے والے جانوروں کا گوشت سیلاب زدگان کے پاس پہنچایا جائے گا۔ اور عید الفطر کی طرح تحریکی قائدین خیمہ بستیوں اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ عید الاضحی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے حج کا فریضہ سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ کا احسان اور نعمت ہے جو ہمیں سنت ابراہیمی کی یاد دلاتا ہے۔

ہم منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے جملہ ساتھیوں صدر ایم سی بی اور کوآرڈینیٹر برائے فرانس راؤ خلیل احمد، سیکرٹری ایم سی بی اور کوآرڈینیٹر برائے اسپین محمد نوید اندلسی، کوآرڈینیٹر آسٹریا محمد اکرم باجوہ، کوآرڈینیٹر اٹلی سمیع اللہ وڑائچ، کوآرڈینیٹر یونان اور جنرل سیکرٹری پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ سید محمد جمیل شاہ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر اوڈنسے (ڈنمارک) حافظ محمد ندیم یونس، ڈپٹی کوآرڈینیٹر دیزیو اٹلی محمد یعقوب، ڈپٹی کوآرڈینیٹر اوسلو ناروے عقیل قادر، ڈپٹی کوآرڈینیٹر فرینکفرٹ جرمنی نذیر احمد اور پاکستان عوامی تحریک یورپ کے تمام وابستگان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداروں اور رفقاء و اراکین کو قائد تحریک کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top