ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینئر صحافی خوشنود علی خان کو سی پی این ای کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی خوشنود علی خان کو سی پی این ای کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ کینڈا سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوشنود علی خان کی پیشہ وارانہ مہارت ان کی صحافت کے ساتھ وارفتگی اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض اور عبدالحفیظ چوہدری نے خوشنود علی خان کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کیلئے خوشنود علی خان کی خدمات تاریخی نوعیت کی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے دور صدارت میں میڈیا کی ترقی اور کارکن صحافیوں کے حقوق کیلئے شبانہ روز محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوشنود علی خان نے صحافتی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے جو ان کی صحافت کے عظیم پیشہ سے سچی لگن کا نتیجہ ہے۔ ان کی ذات ایک ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے جس سے نوجوان صحافی استفادہ کر کے بڑی ترقی کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top