منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے صدر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (محمد وسیم افضل قادری) منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے صدر محمد جمیل چوہدری کی ہمشیرہ مورخہ 05 نومبر2010ء بروز اتوار قضائے الٰہی سے گوجرخان میں انتقال کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، محمد جوادحامد، محمد جاوید اقبال قادری، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، رانا محمد ادریس، سید فرحت حسین شاہ، اور دیگر مرکزی قائدین نے محمد جمیل چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی ہے اور ان سے دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top