منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیو کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیو کے زیراہتمام مورخہ 14 نومبر 2010ء بروز اتوار شام ٹوکیو کے کمیونٹی ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف لکھے گئے فتویٰ کی تقریب رونمائی اور امن کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔

امن کانفرنس میں جاپان میں پاکستانی ایمبیسی کے آفیسرز کے علاوہ جاپان بھر سے مختلف تنظیمات کے سربراہان اور سینئر پاکستانیوں سمیت ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے احباب نے بھر پور شرکت کی۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں دہشت گردی کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو اسلام کی اصل روح سے روشناس کرانا ہوگا تاکہ ان کے ذہنوں سے یہ بات نکل سکے کہ اسلام محض دہشت گردی اور پابندیوں کا مذہب ہے۔ آپ نے امت مسلمہ کو درپیش حقیقی مسائل اور اسلام کے نرم گوشہ کو خراب کرنے والے عوامل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

رپورٹ: سید عثمان علی بخاری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top