منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے الفت حسین کی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیدار اور متحرک ساتھی الفت حسین نے مورخہ 10 دسمبر 2010ء بروز جمعہ کو پہلی دفعہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انھوں نے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ الفت حسین نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران ہانگ کانگ کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن کی۔ الفت حسین نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ہم ملک پاکستان سے دور بیٹھے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہمارے اپنے ملک میں اسلام کے پیغام امن کے فروغ کے لئے وسیع پیمانے پر تحریک منہاج القرآن کام کر رہی ہے، یقینا جب تک میں نے مرکز کا وزٹ نہیں کیا تھا میں اس کے بارے میں ایک عام مدرسہ کا ذہن رکھتا تھا مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں انٹرنیشنل معیار پر تمام ڈیپارٹمنٹس اور انسٹی ٹیوٹس کو چلا رہی ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس تحریک کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top