منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو مرکز پر نارویجن نوجوان کا قبول اسلام

اوسلو (عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر مورخہ 29 نومبر 2010ء کی شب ایک نارویجن نوجوان اولے کرسچیئن نے علامہ ناصر علی اعوان کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا، علامہ ناصر علی اعوان نے نو مسلم کا نیا نام اولے محمد رکھا اور اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ قبول اسلام کی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے صدر پرویز نثار، جنرل سیکرٹری فیض عالم قادری، جوائنٹ سیکرٹری عقیل قادر، انفارمیشن سیکرٹری شاہد طفیل، رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری مشتاق، میاں عاصم اور یوتھ لیگ کے صدر عاطف رؤوف بھی موجود تھے۔ نومسلم نوجوان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے عرفان القرآن کا انگلش ترجمہ اور خطابات کی DVDs تحفہ میں دی گئیں۔ نو مسلم نوجوان اولے محمد نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتا رہا اور منہاج القرآن کی ویب سائٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا جس کی بدولت وہ شرف اسلام کی دولت سے مالا مال ہوا۔ یاد رہے کہ ایک سال کے دوران صرف منہاج القرآن اوسلو میں 7 نارویجن شہری اسلام قبول کرچکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top